تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ریلوے کی بہتری کے ساتھ ہی محکمہ کی آمدن میں بھی بہتری آئی ہے . وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے سید عاشق علی کرمانی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے سید عاشق علی کرمانی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے ساتھ ہی محکمہ کی آمدن میں بھی بہتری آئی ہے اب لوگ فخر سے ٹرین کا سفر کرتے ہیں چائنہ سے منگوائے جانے والے انجنوں کے ٹرائل کے بعد سابقہ دور میں بند کی جانے والی ٹرینوں کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے جس کے بعد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات میسر ہو نگیں ریلوے کے اراضی پر قبضہ مافیا عناصر کے خلاف جاری آپریشن اس کو مکمل واگذار کروانے تک جاری رہے گا اور محکمہ اپنی رٹ کو ہر صورت میں بر قرار رکھے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی رہنماء چوہدری منیب الحق کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید عاشق کرمانی نے کہا کہ محکمہ میں گراس روٹ لیول پر موجود خامیوں کو مرحلہ وار دست کیا جا رہا ہے تاہم ایک سال کے دوران بہت سے معاملات میں بہتری آئی ہے اور محکمہ کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے قابل بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی سمت متعین کر کے کام کا آغاز کیا ہے مخالفین بلا جواز شور واویلا کرنے اور ڈس انفارمیشن پھیلانے کے بجائے ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جا سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے ہماری مثبت پالیسیاں ہی ہماری کا رکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

یہ بھی پڑھیں  ایشیاکپ: بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker