تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دریاؤں کے حفاظتی پشتوں اور بندوں کی مرمت کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کو آرڈینشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ مون سون میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سرکاری محکمے بہترین ربط و رابطہ اور نظم و ضبط کے ذریعے اقدامات کے لئے ابھی سے تیاری شروع کر دیں تاکہ ضلع میں کسی سے غیر متوقع صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ سرکاری محکمے ابھی سے اپنے ذمے فرائض کی انجام دہی کے لئے کام شروع کریں اور ورک پلان ترتیب دیں ۔۔تحصیل کی سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سرکاری افسران کے ہمارہ دریائی علاقوں کا دورہ کریں دریاؤں کے حفاظتی پشتوں اور بندوں کی مرمت کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متوقع سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے انتطامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں ای ڈی او زراعت ،اسسٹنٹ کمشنرز،اے ڈی سی ،ڈی ایل او ،ایکسیئن ایل بی ڈی سی ،ڈی او ہیلتھ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اے ڈی سی شاہد زمان لک نے اجلاس کو ماضی میں ضلع اوکاڑہ میں سیلاب کے صورتحال ،تحصیل اوکاڑہ،دیپالپور اور رینالہ میں ریلیف کیمپوں ،متاثر ہونے والے دیہات ضلع میں مشینری اور ریسکیو کے لئے کئے گئے اقدامات سمیت ادویات،جانوروں کی ویکسیئن کے متعلق بتایا ۔ڈی سی او نے ہدائیت کی کہ تمام محکمے خصوصاََ محکمہ صحت،لائیو سٹاک اور زراعت کے افسران جان بچانے والی ادویات ،جانوروں کی ویکسیئن اور چارے سمیت لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے لائحہ عمل تیار کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button