تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : حکمرانوں نے ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے . ضلعی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) وقت کے فرعونوں کا یوم احتساب قریب ہے ،حکمرانوں نے ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے ،ناحق خون بہانے والے اپنے انجام سے ڈریں ان خیالات کا اظہار ضلعی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن ، ڈسکہ بعد ضلع قصورمیں پیش آنے والا واقعہ پولیس گردی کی بدترین مثالیں ہیں موجودہ حکمرانوں نے غریب مظلوم عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے آئے روز پولیس مقابلوں میں ناحق خون بہایا جا رہا ہے محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک کو پولیس اسٹیٹ بنانے والوں کو ایک ایک ظلم وزیادتی کا حساب دینا ہو گا ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خاندانوں سے اظہار ہمددری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک برسر اقتدار آکر موجودہ حکمرانوں کو عوام کی عدالت میں پیش کرے گی*

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:محکمہ جنگلات کے عملہ کی ملی بھگت سرکاری لکڑی کی چوری کا سلسلہ بدستور جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker