تازہ ترینعلاقائی

کمشنر ساہیوال نے اپنے دورہ اوکاڑہ کے دوران ڈی ایچ کیو کا اچانک وزٹ کیا اس دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال پر سخت برہمی

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی ) کمشنر ساہیوال شہزاد نے اپنے دورہ اوکاڑہ کے دوران ڈی ایچ کیو کا اچانک وزٹ کیا اس دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں صفائی کی نا گفتہ بہ صور تحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اسلم قائم خانی کی سر زنش کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں صفائی کی صورتحال کو فوری بہتر بنائے جانے کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے کمشنر سہیل نے ایمرجنسی کے سامنے بنائے جانے والے پارکنگ اسٹینڈ کو ہسپتال میں کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی بھی ہدایات کی اور ڈی سی او کو ہسپتال روزانہ مانیٹر کرنے کی ہدایت کی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button