شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: عقیدہ ختم نبوت ہی مسلمانوں کے لیے کامیابی کی راہ ہموار کر سکتا ہے . صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی

اوکاڑہ: عقیدہ ختم نبوت ہی مسلمانوں کے لیے کامیابی کی راہ ہموار کر سکتا ہے . صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) علماء اکرام جمعہ کے خطبات میں عقیدہ ختم نبوت کو موضوع بنائیں کیونکہ عقیدہ ختم نبوت ہی مسلمانوں کے لیے کامیابی کی راہ ہموار کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان علما کونسل ضلع اوکاڑہ کے صدر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی نے ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی قیادتیں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں ہمارے اداروں کو حکومت سے لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن امت مسلمہ ایک صف پر کھڑی ہے اور ان تمام گھناؤنی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے یہود اور کفار کو ان کے مقاصد میں کبھی کامیابی نہیں ہونے دیں گے قادیانیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے صرف وہی شخص مسلمان ہے جو شرک نہ کرتا ہو اور ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتا ہو شکیل الرحمن قاسمی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میری تمام مسلم مکاتب فکر کے علماء سے بھرپور اپیل ہے کہ نمازجمعہ کے خطبات میں ختم نبوت کو موضوع بحث بنائیں اور عوام میں شعور اجاگر کریں کے مسلمان اپنے مذہب کی سربلندی کے لیے ہر سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کریں*

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!