تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:سکولوں، کالجوں کی بسیں، ویگنیں پٹرول پر چلائی جائیں گی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر

Okara Photoاوکاڑہ (محمد مظہر رشید)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اظہر حیات خان نے کہا ہے کہ ضلع کے سکولوں، کالجوں کی بسیں ، ویگنیں پٹرول پر چلائی جائیں گی اور غیر معیاری سلنڈر اور سی این جی کٹس والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ سی این جی اسٹیشن مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن ، دی او سول ڈیفینس رحمت علی ، سی این جی اسٹیشنوں کے مالکان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اظہر حیات نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن ایسی گاڑی کو گیس فراہم کریں گے تو ان کو سیل کر دیا جائیگا۔ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے اجلاس کو بتایا کہ غیر معیاری سلنڈروں اور سی این جی کٹس والی 28 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ہیں اور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ڈی او سول ڈیفنس کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول اور ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button