تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ملک کی ترقی،عوام کی خوشحالی کا راز امن میں مضمر ہے . ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر +نمائندہ خصوصی) ملک کی ترقی ،عوام کی خوشحالی کا راز امن میں مضمر ہے امن ہی تہذیبی اور معاشرتی بہتری کی کلید ہے ہمیں امن کے قیام کے لئے نہ صرف خود آگے بڑھنا ہے بلکہ اپنے ارد گرد امن کے قیام کے لئے موثر اقدامات میں معاونت کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،ممبر امن کمیٹی مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی اور ضلعی صدر علما ء ومشائخ طلحہ علی ،صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)محمد مظہررشید چوہدری،سابق جنرل سیکرٹری اوکاڑہ پریس کلب شفیق الرحمن شیخ نے جامعہ محمدیہ میں امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صحافیوں،تاجروں ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں اور طالب علموں نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معاشرہ میں مثبت روایات کے فروغ ،برداشت اور ہم آہنگی کو بڑھاوا دینے کے لئے ہمیں اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہے موجودہ حالات کے تناظر میں یہ بات سب پر عیاں ہونی چاہیے کہ دشمن وطن عزیز میں انتشار پھیلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور ہمارا اتفاق و اتحاد اس کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا سکتا ہے انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی مسلح افواج ،قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت ہر سرکاری محکمہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کے لئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کا ہمیشہ کے لئے قلع قمع ہو سکے اور ملک میں مستقل بنیادوں پر امن قائم ہو سکے پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے گرداب سے سرخرو ہو کر نکل رہا ہے اور پاکستان کی کاوشیں خطہ میں امن وسلامتی کے لئے بنیاد فراہم کر رہی ہیں ۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس اوکاڑہ کے زیر اہتمام ہونے اس سیمینار میں ملکی سلامتی ،ترقی و خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی *

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سوئی گیس کی لائنوں سے لیک ہونے والی گیس سے محکمہ اور عوام کی املاک کو شدیدخطرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker