تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے "ماڈا” (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام سیمینار

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے قومی وسماجی تحریک "ماڈا” (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام سیمینارکا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا” (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیاجس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ریسکیو1122،محکمہ سوشل ویلفیئرکے افسران ،سیاسی ،سماجی ،صحافتی شخصیات نے شرکت کی بعد ازاں واک نکالی گئی واک میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر منشیات کے استعمال کے خلاف جملے درج تھے واک کی قیادت ریسکو1122کے اِنچارج ظفر اقبا ل ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرخورشید جیلانی ،ڈی او سوشل ویلفیئر ایاز گل ،ڈی ڈی اورائے محمد عارف، مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری بار نعیم اللہ چوہدری ،جنرل سیکرٹری آر یو جے عابد حسین مغل ،سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد ،جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب محمد شفیق بھٹی،کونسلر عباس علی جٹ، ڈی ڈی اوایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شھزاد احمد بٹ،سروربٹ ،وصی زمان کے علاوہ محکمہ صنعت زار کے سٹوڈنٹس نے بھر شرکت کی، "ماڈا”کے صدرمحمد مظہررشید چوہدری نے منشیات سے ہو نے والے نقصانات کے حوالے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور اساتذاکرام کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نگرانی کریں اور بری صحبت سے بچائیں اور دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں تاکہ منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے بچا جا سکے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker