شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: عالمی یوم خوراک کے موقع پر بلدیہ ہال میں سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ: عالمی یوم خوراک کے موقع پر بلدیہ ہال میں سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) غذائی خود کفالت کی منزل اور متوازن غذا ہر شہری تک پہنچانے تک ہمیں مل کر ایک ایسا نظام وضع کرنا ہے جس میں بلا امتیاز لوگوں کو محفوظ اور غذائیت سے بھر پور خوراک دستیاب ہو سکے پنجاب حکومت نے اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے شعبوں کے اشتراک سے لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس سے محفوظ اور غذائیے سے بھر پور خوراک تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا غذا ئی عدم تحفظ کم ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری اظہر محمود ،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر رائے اختر حسین ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع فاروق جاوید،پروفیسر راؤ ریاض احمد ،ایگریکلچر آفیسر سونم ریاض ،ڈاکٹر ذوالفقار ،گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر فریحہ ود دیگر نے عالمی یوم خوراک کے موقع پر بلدیہ ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع چیئرمین میز بورڈ پنجاب پیر نسیم الدین،چیئرمین پو ٹایٹو ریسرچ بورڈ چوہدری مقصود احمد جٹ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں ،صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بھوک کے خاتمہ غذائیت میں اضافہ محفوظ خوراک کی دستیابی کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھوک سے متاثرہ بچے مستقبل میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے متوازن غذا کے بغیر معاشی ،معاشرتی و سماجی ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے پاکستان میں بچوں کی اکثریت محفوظ اور غذائیت سے بھر پور خوراک سے محروم ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں پانچ سال کے عمر کے 34فیصد بچے وزن کے لحاظ سے کمزور ،39.2فیصد عمر کے لحاظ سے قد میں چھوٹے اور 13.7فیصد بچے سوکڑے پن کا شکار ہیں یہ تمام امور غربت میں اضافے اور معاشی نقصان کا موجب بنتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم نے کم عمر بچوں ،حاملہ خواتین اور دودھ پلانیو الی ماؤں میں غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے آگاہی دینا ہے ملکی اور صوبہ کی سطح پر گندم کی پیداوار اور اس کے ذخائر کے استعداد کار کو بڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک ،صاف ،صحت منداور غذائیت سے بھر پور خوراک کی دستیابی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قیام آٹا نمک اور گھی میں وٹامن اور منرلز کی متناسب مقدار کو یقینی بنانے ،فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام ،آٹے کو عام آدمی کی قوت خرید میں رکھنے کے لئے سبسڈی ،جدید سٹوریج سائلوز ،پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات ہیں جن سے غذائی خود کفالت کی منزل حاصل ہو گی ۔ڈاکٹر و زرعی ماہرین نے صحت مند زندگی گزارنے اور گھر پر غذائیت سے بھر پور خوراک کی تیاری ،بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت ،کچن گارڈننگ کی اہمیت ،دیہی مرغبانی اور انسداد ملاوٹ کے لئے اقدامات سے متعلق مکالہ جات پیش کئے ۔محکمہ فوڈ اور زراعت کی جانب سے شرکاء میں آگاہی بروشرز بھی تقسیم کئے گئے بعد ازاں عالمی یوم خوراک کے حوالہ سے علامتی آگاہی واک بھی نکالی گئی *

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!