تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

 

 اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے ) خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ بہبود آبادی کی جانب سے سیمینار گورنمنٹ ای لائبریری میں منعقد کیا گیا جسکی مہمان خصوصی معروف سوشل ورکر /سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ تھیں ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر مسزنائلہ محبوب، ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر محمد بخش ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں،خواتین کو معاشرتی دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہیں وقت کی ضرورت ہے کہ ان کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے معاشی اور معاشرتی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں ،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین کے لئے بنائے گئے قوانین سے آگہی وقت کی ضرورت ہے دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم خواتین کو انکے حقوق دے سکتے ہیں،دین اسلام نے عورت پر احسان عظیم کیا اسکو ذلت اور پستی کے گڑھوں سے نکال کر بے پناہ حقوق عطا کیے حضرت محمد ﷺ رحمة العالمین بن کر تشریف لائے آپ ﷺ نے فرمایا "جس نے تین لڑکیوں کی پرورش اور تعلیم تربیت کی، انکی شادی اور ان کے ساتھ (بعد میں بھی) حسنِ سلوک کیا تو اس کے لیے جنت ہے”اسلام نے علم کو فرض قرار دیا ، مرد وعورت دونوں کے لیے علم حاصل کرنا ضروری قرار دیتے ہوئے اس راہ میں رکاوٹوں اورپابندیوں کو ختم کردیااسلام میں لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کی طرف خاص توجہ دلائی گئی ،کیونکہ علم کے بغیر عورت نہ تو اپنے حقوق کی حفاظت کرسکتی ہے اور نہ ہی اپنی ذمہ داریوں کواحسن انداز میں ادا کرسکتی ہے اسی لیے دین اسلام میں مرد کے ساتھ ساتھ عورتوں کی تعلیم وتربیت کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے، سیمینار میں محکمہ بہبود آبادی کے سٹاف سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی٭

یہ بھی پڑھیں  ممبئی : ثقافتی تقریب کے دوران سٹیج پر آگ بھڑک اٹھی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker