تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سینئر صحافی وکالم نگار مزمل احمدفیروزی کی سٹی پریس کلب رجسٹرڈ اوکاڑہ آمد

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چوہدری سے ) سینئر صحافی وکالم نگار مزمل احمدفیروزی کی سٹی پریس کلب رجسٹرڈ اوکاڑہ آمد ،اس موقع پر خبر اورکالم نگاری پر صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کا بھی اہتمام کیا گیاجس سے مزمل فیروزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی قلم کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فورس بھی ہے جس کو اپنے قلم کے ذریعے اپنے وطن عزیز کا دفاع بھی کرنا چاہیے اور صحافیوں کو اپنے ملک کے ورثہ کو محفوظ بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے وطن عزیز میں اس وقت بہت سی این جی اوز متحرک ہیں اور وہ اچھے لکھاریوں خاص طور پربہتر خبر نگار کو بہت قریب سے دیکھتے ہیں پھر انہیں مزید بہتر کام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں منشیات کے خلاف ، چائلڈلیبراور عوام کے مسائل پر زیادہ سے زیادہ لکھنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرہ میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو اس موقع پر ریجنل یونین آ ف جرنلسٹ پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،صدر سٹی پریس کلب محمد مظہررشید چوہدری ،پاکستا ں فیڈر ل کونسل آف کالمسٹ کے مرکزی صدر احتشام جمیل شامی اور جنرل سیکریٹر ی سٹی پریس کلب ڈا کٹر ندیم اسلم ،صدر ستگھرہ پریس کلب رائے امداد علی تبسم ،ضلعی صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس نیاز احمد جھکڑ،ڈویژنل رہنماریجنل یونین آف جرنلسٹس رائے خالد سرور،سینئر نائب صدر سٹی پریس کلب شیخ گلفام علی عہدیداران و ممبران سٹی پریس کلب موجود تھے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker