تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سینئر اساتذہ کا احترام نہ کرنے والے قابل مذمت ہیں . میڈیا کوارڈینیٹر اپیکا رانا نعمان خان

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) سینئر اساتذہ کا احترام نہ کرنے والے قابل مذمت ہیں ،کالج میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینا قابل ستائش عمل ہے،معصوم طلبہ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر کے کالج کا ماحول خراب کرنے والے عناصر بے نقاب ہونے چاہیں ان خیالات کا اظہار میڈیا کوارڈینیٹر اپیکا رانا نعمان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اپیکا اوکاڑہ سینئر اساتذہ کا احترام نہ کرنے والے عناصر کے خلاف اپنی بھر پور مہم چلائے گی کالج میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے معصوم طلبہ کو استعمال کرنے والے لوگوں کو بے نقاب کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ تدریسی اداروں میں شرارتی مفاد پرست عناصر کا خاتمہ ممکن ہوسکے رانا نعمان خان نے کہا کہ اپیکا اعلی احکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ غنڈہ گردی کے زریعے تعلیمی ماحول خراب کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button