تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کرنے کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے . ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصرسلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کرنے کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے حکومت عوامی سہولت اور مشکلات کے خاتمہ کے لئے جو بھی اقدامات کر رہی ہے وہ لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہے انتظامیہ اور تاجروں کو مل کر لوگوں کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں اے ڈی سی شیخ فرید احمد،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت،اے سی اوکاڑہ طاہر امین،اے سی رینالہ سید شفقت رضا ،اے سی دیپالپور آصف رؤ ف خان،متعلقہ افسران اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی مقرر کی گئیں۔ڈی سی ا و قیصر سلیم نے تاجروں پر زور دیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر ضروریات زندگی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلع میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے میکانزم پر نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی جگہ کسی چیز کی قلت نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر گھی،چینی،دالوں ،آٹے ،گوشت،دودھ اور دیگر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں مصنوعی قلت کا تاثر دے کر مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ ضلع میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے سلسلہ میں تاجر برادری بھر پور تعاون کرے گی*

یہ بھی پڑھیں  لاہور:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں377چھاپے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker