تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: شریف شہریوں اور بیوپاریوں کی حفاظت کے لیے عارضی پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے حوالے سے سیکورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایات کردی گئی ہیں مویشی منڈیوں اور بیوپاریوں کی حفاظت کے لیے سخت انتظامات کیے گے ہیں شریف شہریوں اور بیوپاریوں کی حفاظت کے لیے عارضی پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں اور ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو اس سلسلہ میں سختی سے ہدایا ت کر دی گئیں ہیں ۔عید کے موقع پر ضلع بھرکی اہم مساجدپر1800پولیس ملازمان 500,قومی رضا کار اور 700خدام مامور کیے جائیں گے ضلع کی تما م بڑی اور اہم عبادتوں گاہوں /مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے انہوں نے سب ڈویژنل پولیس آفیسروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چاند رات اور عید کے موقع پرہوٹل ،سرائے اور گیسٹ ہاؤسزکی سخت چیکنگ کی جائے گی ۔اسلحہ کی نمائش اور لاوڈاسپیکر پر پابند ی ہے اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔مزید کہاکہ مذہی منافرت پھیلانے والے عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا *

یہ بھی پڑھیں  لاہور: اورنج لائن ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker