تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : شجاع خان زادہ ایک نڈر محب وطن اور دلیر انسان تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا محمد فیصل رانا،

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)شجاع خان زادہ ایک نڈر محب وطن اور دلیر انسان تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا،سانحہ اٹک کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پنجاب کے عظیم سپوت شجاع خان زادہ ایک بہادر ،نڈر ،محب وطن اور دلیر انسان تھے۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانانے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ اور صوبہ کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان میں انہوں نے نہ صرف کلیدی کردار ادا کیا بلکہ ہر پلیٹ فارم پر سماج دشمن عناصر کے خاتمہ کے لیے ثابت قدم رہے محمدفیصل رانا نے کہا کہ حکومت ،عسکری قیادت ،پولیس اور عوام دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ایک پیج پر ہیں انشااللہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کی شہادت ملک کے لیے ایک الم ناک سانحہ ہے۔انہوں نے بہادری ،جواں مردی ،جرأت اور ثابت قدمی سے وطن عزیز کی خدمت کے لیے جو دیے روشن کیے ہیں وہ ہمیشہ روشن رہیں گے۔نماز عصر کے وقت طیب سعید شہید پولیس لائن میں ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اورخصوصی دعا کی گئی*

یہ بھی پڑھیں  تزکیۂ نفس اور تخلیقِ انسانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker