تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :جامعہ عثمانیہ مسجد میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے )ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے زیر تسلسل جامعہ عثمانیہ مسجد میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ڈسٹر کٹ خطیب قاری سعید عثمانی سمیت دیگر مقررین نے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی مقررین نے حضور اکرم ﷺذات بابرکات کے حضور درود سلام کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد حضور اکرم ﷺکی احادیث کی روشنی میں آپ ﷺ کے روشن کردار اور بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لئے آپ ﷺ کے بتائے ہوئے آفاقی اصول سے متعلق بتایا مقررین نے کہا کہ جدید زندگی کے مسائل کا حل حضور اکرم ﷺ کی سیر ت طیبہ کی روشنی میں زندگی گذارنے میں ہے آپ ﷺ نے زند گی کا کوئی ایسا پہلو نہیں چھوڑا جس پر آپ ﷺ نے انسانیت کی رہنمائی نہ کی ہو مقررین نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات با برکات سے ہر انسان کی جذباتی وا بستگی اور ان کی ناموس پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ اس کے ایمان کا حصہ ہے مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو پورے عالم کے سامنے پیش کرنے کے لئے ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کا جو انعقاد کیا ہے وہ ایک عظیم سعادت ہے جو انہوں نے حاصل کی ہے حضور اکرم ﷺ سے یہ محبت ،عقیدت اور اظہار پیار کا بہترین ذریعہ ہے کہ پوری دنیا کو آپ ﷺ کے اعلی ٰ مقام ،آپ ﷺ کی تعلیمات اور مسلمانوں کے حقیقی جذبات سے آگاہ کیا جائے مقررین نے کہا کہ آپ ﷺ پوری کائنات کے لئے سراپا رحمت ہیں آپ ﷺ نے بے وسیلہ ،نادار لوگوں کو اپنی شفقت ،محبت اور نگاہ کرم سے نوازا خواتین کو عزت اور وقار کا مقام دیا یہاں تک کے جنت ماں کے قدموں تلے بتایا آپ ﷺ کی آمد سے ہی دنیا سے جہالت ،تاریکی کا اندھیرہ ختم ہوا آپ ﷺ نے زندگی کے ہر شعبہ میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت سے معاملات کو نمٹانے کے ابدی اصول امت کو سکھائے آپ ﷺ نے اپنے اخلاق حسنہ ،صلہ رحمی ،نجابت و شرافت ،حلیمی سخاوت سے انقلاب برپا کیا اور بنی نوقع انسان کے لئے ایک روشن راستہ متعین کیا جس مل کر ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں مقررین نے کہا کہ تما م امت کو متحد ہو کر پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم سب حضور اکرم ﷺ کی ناموس کے لئے متحد ہیں اس کے لئے اپنی جان دے سکتے ہیں اور ہر وقت کٹنے مرنے کے لئے تیار ہیں حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کا سوچنا بھی کفر ہے بعد ازاں حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ عقیدت میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا ملکی ترقی و خوشحالی ،امت مسلمہ کے اتفاق و اتحاد کے لئے خصو صی دعا کی گئی ٭

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کیلئےلندن روانہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker