تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : جماعت اسلامی علاقائی صحافیوں کے حقوق کے لیے ہرپلیٹ فارم پر آواز بلند کرے گی . سراج الحق

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی علاقائی صحافیوں کے حقوق کے لیے ہرپلیٹ فارم پر آواز بلند کرے گی ،ریاست کی ذمہ داری اووسیز پاکستانیز پوری کررہے ہیں حکومت کو اس کی ذمہ داری کا احساس دلانا ہو گا ،پاکستان میں اس وقت تک بہتری نہیں آسکتی جب تک ظلم کے نظام کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ملک میں یکسا نظام تعلیم کا نہ ہونا بڑی خرابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل اور اوورسیز پاکستانیز سولیڈیرٹی کے مرکزی راہنما سید احمد ولید بخاری سے منصورہ میں ملاقات کے دروان گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملکی ترقی میں اووسیز پاکستانیوں کا اہم کردار رہاہے ، پاکستان سے ناانصافی اور ظلم کے نظام کے خاتمہ کے لیے اووسیز اپنا کردار ادا کریں ، ملک میں چہرے نہیں نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ علاقائی صحافی شعبہ صحافت کے ماتھے کا جھو مر ہیں،بنیادی مطالبات کا پورا ہونا بہت ضروری ہے ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس علاقائی صحافیوں کے حقوق کے لیے بہتر جدوجہد کررہی ہے،جماعت نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں حصہ ڈالا ہے ،سراج الحق نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہو تی ہے کہ وہ بنیادی مسائل کو حل کرے ریاست کی عدم توجہ کی وجہ سے تمام شعبہ جات مسائل کا شکار ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا اہم کردار اووسیز اور غریب اور پسے ہو ئے عوام کی آواز بلند کرنے والے صحافی بھی مسائل کا شکار ہیں ان مسائل کا حل یہ ہے کہ ہم اجتماعی طور پر نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں ایسے ظالم نظام کے ہو تے ہو ئے کسی صورت کسی بھی حقوق کو دور کی بات ہیں زندہ رہنے کا حق بھی نہیں مل سکتا انہوں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اور اووسیز پاکستانیز سولیڈیر ٹی کے عہدیداران کو مکمل طور پر حمایت کی یقین دہانی کروائی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button