تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دھرنے اور احتجاج سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے . چوہدری فیاض ظفر

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ دھرنے اور احتجاج سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے ،ہر لمحہ احتجاج کی سیاست کرنے والے عوام کی خدمت سے زیادہ مشکلات میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں،غیر آئینی غیر جمہوری طریقہ سے اقتدار پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھنے والے2018میں بھی مایوس رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس رائے علی اکبر کھرل ،صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) محمد مظہررشید چوہدری ،سینئر صحافی کامران سکندر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری فیاض ظفر نے کہا کہ مقامی سطح کے مسائل حل کرنے کے لیے بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ گلی محلہ کے مسائل کا فوری حل ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیرکے مسلمانوں کی بھر پوراخلاقی و سفارتی حمایت کا اعلان کر کے دنیا بھر میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کیا ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام مسالک کے افراد کو تحمل ،براداشت ،رواداری کا بھر پور مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ہمارا دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button