تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: حضرت میاں محمد حسن نقشبندی اوکاڑوی کا چھٹا سالانہ عرس ١٣فروری بروزہفتہ کو منعقد ہوگا

اوکاڑہ( بیورورپورٹ) حضرت میاں محمد حسن نقشبندی اوکاڑوی کا چھٹا سالانہ عرس 13فروری بروزہفتہ کو منعقد ہوگا۔عرس کی تقریب کا باقاعدہ آغاز سرور چوک سے قافلہ کی صورت میں ہوگا اوردوپہر3بجے مرکزی قبرستان (گھوڑے شاہ )میں اختتامی دعا ہوگی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گاان خیالات کا اظہار سجادہ نشین میاں محمد طاہر محمود نقشبندی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عرس کی تقریب ہر سال کی طرح اس سال بھی عقیدت و احترام سے منعقد کی جائے گی ۔دن 11بجے قافلہ مزار پر پہنچے گا جس کے بعد مزار شریف پر چادر پوشی اورمحفل ذکر نعت و درودوسلام ہوگی جبکہ دوپہر 3بجے اختتامی دعا اور لنگر تقسیم کیا جائے گا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button