تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بدبودار اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے دو دوکانداروں سے سینکڑوں کلو بدبودار گوشت برآمد کرلیا گیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)بدبودار اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے دو دوکانداروں سے سینکڑوں کلو بدبودار گوشت برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویٹرنری آفیسر گوگیرہ ڈاکٹر محمد اشرف گوبگام نے دوران چیکنگ فارم بہادر نگر میں محمد رمضان چوہان کو بدبودار،مضر صحت گوشت فروخت کرنے کا مرتکب پایا جس پر اس کے قبضہ سے300کلو بڑا گوشت قبضہ میں لے لیا۔ دوسرے واقعہ میں صدر گوگیرہ میں علی ارشد ولد محمد عنایت کو اپنی دوکان پر برائلر مرغی کامضر صحت اور بدبودار گوشت فروخت کرتے موقع پر قابو کرکے اس کے قبضہ سے10کلو گرام مضرصحت برائلر قبضہ میں لے لیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں*

یہ بھی پڑھیں  فٹ بال ورلڈ کپ، آج دو میچز کھیلے جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker