تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضلع اوکاڑہ میں اب تک 48ہزار 890رجسٹرڈ شہریوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی پہلی اور دوسرے ڈوز لگائی جا چکی ہے . ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی

اوکاڑہ ( محمدمظہررشید چودھری سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں اب تک 48ہزار 890رجسٹرڈ شہریوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی پہلی اور دوسرے ڈوز لگائی جا چکی ہے جن میں سے40سال سے زائد عمر کے 27ہزار478رجسٹرڈ شہریوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جا چکی ہے اور 5ہزار942شہریوں کو انسداد کرونا کی دوسری خوراک بھی لگائی جا چکی ہے جبکہ5ہزار224فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے اور 2ہزار 246رجسٹرڈ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سمیت 40سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قیدیوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جا چکی ہے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق 40سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ویکسئین لگانے کا عمل جاری ہے40سال سے زائد عمر کے شہری جلد از جلد اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166پر میسج کر کے رجسٹرڈ ہوں صرف رجسٹرڈ شہریوں کو ہی انسدادکرونا ویکسئین لگائی جا سکے٭

یہ بھی پڑھیں  روہنگیا مسلمانوں کا وفد پانچ روزہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب روانہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker