تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سماجی ترقی ایک مربوط حکمت عمل سے ہی حاصل ہو سکتی ہے . چوہدری سلیم صادق

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق نے کہا ہے کہ سماجی ترقی ایک مربوط حکمت عمل سے ہی حاصل ہو سکتی ہے ہمیں میونسپل سروسز میں بہتری لانے کے لئے سرکاری اداروں کی معاونت کرنا ہے عوامی تعاون شہری سہولیات کی بہتر فراہمی کے لئے ازحد ضروری ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانے ،شہروں میں صفائی ستھرائی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انفرادی طور پر بھی صفائی ستھرائی کے لئے جس طرح کوشاں رہتے ہیں اجتماعی طور پر بھی اس طرز عمل کو اختیار کریں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر 49 ٹف ٹائل کے منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ کی دیرینہ خواہشات اور مطالبہ کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے ٹف ٹائل کے منصوبہ کے لئے اقدامات کئے اس موقع پر اہل علاقہ نے چوہدری سلیم صادق کی جانب سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ٭

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button