تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سوسائٹی آف ہو میوپیتھس پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ ایجوکیشن سمینار

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) سوسائٹی آف ہو میوپیتھس پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ ایجوکیشن سمینار ،مرکزی صدر سمیت ہومیو ڈاکٹروں کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں سوسائٹی آف ہو میوپیتھس پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ ایجوکیشن سمینارمنعقد ہوا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عبدالستار شاہد نے ڈاکٹر ندیم الرحمن نے ادا کئے سوسائٹی آف ہومیو پیتھس کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد زبیر قریشی ، چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود چوہدری ،صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر غلام یاسین ، ڈاکٹر ندیم الرحمن ، ڈاکٹر محمد اکرم رضا ، ڈاکٹرراؤ صابر علی ،ڈاکٹر عثمان غنی اور ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر سمیت ہومیو ڈاکٹرو لیڈی ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرکزی صدر ڈاکٹر زبیر قریشی نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چائیے کہ سسٹم آف ہومیو پیتھک کو تر جیح دیں اور سسٹم کی ترقی وخوشحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں ہومیو پیتھک کا طریقہ اعلاج سستا اور آسان جو عوام کی دسترس میں ہے۔ڈاکٹر غلام یسین نے کہا کہ کینسر اور تھیلسیمیا کا علاج ہومیوپیتھک سے ممکن ہے اور اس طریقہ علاج سے ہزاروں مریض شفا یاب ہو چکے ہیں پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں*

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:پریس کلب پتوکی کی میڈیاہاؤسز پر حملے کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker