تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : خصوصی بچے ہماری توجہ اور محبت کے زیادہ حق دار ہیں . جاوید علاؤالدین

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ممبر صوبائی اسمبلی جاوید علاؤالدین نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہماری توجہ اور محبت کے زیادہ حق دار ہیں معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے انکی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کرنے ہونگے ان اخیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن تھری ریمینگ سکول میں عالمی یوم معذوروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جاوید علاؤالدین نے ادارہ کے لیے دس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے مزیدکہا کہ خصوصی بچوں کے لیے مناسب بلڈنگ کا انتظام جوکہ سکول مینجمنٹ کمیٹی کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے کو ایک ماہ کے اندرپورا کرنے کے لیے انتظامیہ کو کہا جائے گاتقریب سے پرنسپل مس انیلہ طارق،ممبر ایس ایم سی مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،ای ڈی او (سی ڈی )رانا محمد اشرف جاوید،سماجی ورکر طارق ایڈووکیٹ ،وحید ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا *

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:منشیات فروشی سے منع کرنے پر پانچ افراد نے فائرنگ کرکے اللہ وسایا کو قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker