تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : نابینا افراد کی رجسٹریشن سے ضلع میں سپیشل لوگوں کے اعداد و شمار اکٹھے ہوں گے . رانا اشرف جاوید

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ سردار علی حمزہ نے کہا ہے کہ ضلع میں پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق نابینا افراد کی رجسٹریشن کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے نابینا افراد کی رجسٹریشن کے لئے حکومت نے جو ایس او پی جاری کی ہے اس کی مکمل پاسداری کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید گورائیہ ،ای ڈی او سی ڈی رانا اشرف جاوید،ایس این اے حسن فاروق وٹو، انچارج ایم این سی ایچ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ڈی او سی او شاہد مسعود،ڈی او پلاننگ محمد رضوان،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر رائے عارف و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سردار علی حمزہ نے کہا کہ نابینا افراد کی رجسٹریشن سے ضلع میں سپیشل لوگوں کے اعداد و شمار اکٹھے ہوں گے اور حکومت ان سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے جو منصوبے شروع کرے گی اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نابینا افراد کی رجسٹریشن کے لئے اوکاڑہ،رینالہ اور دیپالپور میں خصوصی کاؤنٹرز بنائے جائیں گے جہاں پر ان کی رجسٹریشن کی جائے گی نابینا افراد کی رجسٹریشن کے عمل میں معاونت کے لئے ڈی او سی او ،محکمہ ایجوکیشن ،یونین کونسلز کے سیکریٹریز اور ہیلتھ ورکرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی*

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے بند، سیکیورٹی سخت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker