تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: مخصوص نشتوں کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی . منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما۔ کونسلر و امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی اوکاڑہ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک لیڈنگ پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ مخصوص نشتوں کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی ۔ زیادہ تر امیدواروں کا تعلق بھی ن لیگ سے ہی ہے۔ کیونکہ بعض حلقوں میں امیدوار زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ حلقے اوپن چھوڑے گئے تھے۔پی پی اور پی ٹی آئی کے جتنے امیدوار تھے انہوں نے دیئے تھے اس لیے اب مسلم لیگ ن میں کوئی گروپ نہیں ہے قائد میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف جسے چاہیں ” اقتدار کاہما” اس کے سر پر بیٹھا سکتے ہیں۔ بطور ورکر میری مسلم لیگ ن سے وابستگی اور پارٹی قائدین سے وفاداری شک و شبہ سے بالا تر اور روز روشن کی طرح عیاں ہے اور وہ میں ہی تھا جو کڑے سے کڑے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا اگر فیصلہ میرٹ پر ہوا اور میرٹ کا قتل نہ ہوا تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس دفعہ چیئرمین شپ جنوبی اوکاڑہ کے ایک ورکر کے حصہ میں آئے گی جو کہ اصولی طور پر میرا حق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرس سے خطاب کے دوران کیا ۔ منظور سپرا نے کہا اگر مجھے میونسپل کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے منتخب کیا گیا تو میں مسلم لیگ ن کے ورکروں کو ساتھ لیکر چلوں گا اور میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کو ایک مثالی میونسپل کمیٹی بنانے اور جنوبی اوکاڑہ کی محرومیوں اور مایوسیوں کے ازالہ کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروے کار لاؤنگا اور قائد میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق اپنی ترجیحات کا تعین کرکے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کروں گا*

یہ بھی پڑھیں  قائد اعظم ریذیڈنسی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker