شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب شاہد ناصر راجہ کا ضلع کونسل اوکاڑہ میں اہم اجلاس

اوکاڑہ : سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب شاہد ناصر راجہ کا ضلع کونسل اوکاڑہ میں اہم اجلاس

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب شاہد ناصر راجہ کا ضلع کونسل اوکاڑہ میں ضلعی چیئر مین ملک علی قادر عباس ،ڈپٹی کمشنر صائمہ احد کے ساتھ ایک اہم اجلاس جس میں ضلع بھرمیں لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اوکاڑہ شاہد مسعود ،چیئرمین یو سی 8عمار اجمل چوہدری اور دیگر موجود تھے اجلاس میں بتایا گیا وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے تحت یونین کونسلوں میں صفائی کے نظام کوبہتر بنانے کے لیے حکومت نے ایک قابل عمل منصوبہ تیار کرلیاہے جس پر فوری عمل درآمد کر کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے گا جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے گا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے امور کو بہتر بنانے کیلئے موثر روڈ میپ بھی مرتب کیا گیا ہے تحصیل کونسل میں وارڈ اورضلع کونسل کی تمام یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کے لیے حکومت پنجاب نے اسپیشل فنڈز جاری کر رہی ہے ان منصوبوں کی منظوری تحصیل /ضلع کونسل کے اجلاس میں لی جائے گی فنڈز کے مناسب جگہ پر استعمال اور منصوبوں کی مانٹیرنگ کے لیے ڈپٹی کمشنراور چیئرمین ضلع کونسل کی نگرانی میں ایک ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب شاہد ناصر راجہ نے ضلعی چیئرمین ملک علی قادر عباس کو ترقیاتی فنڈز کے حوالہ سے بتاتے ہوئے کہا کہ محنت اوراحساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام کے معیاری زندگی میں بہتری لانااورانہیں ریلیف فراہم کرنا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اولین ترجیح میں شامل ہے *

یہ بھی پڑھیں  انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز