تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:پنجاب یوتھ فیسٹیول2012کے سلسلہ میں تقسیم انعامات

اوکاڑا(نمائندہ خصوصی) پنجاب یوتھ فیسٹیول2012کے سلسلہ میں پنجاب ٹورازم کارپوریشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ستلج بوائز ہائی سکول اوکاڑا میں تقسیم انعامات مقابلہ جات 2012برائے فوٹو گرافی و پینٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں یاور زمان تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں یاور زمان نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع میسر آئے ہیں اور اس فیسٹیول کے ذریعے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر شمولیت ممکن ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے لئے سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دئیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ٹورازم سہیل انور ،انچارج فیسٹیول عتیق الرحمن اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔تقریب کے آخر میں ایم پی اے میاں یاور زمان نے فوٹو گرافی و پینٹنگ کے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  آزاد کشمیر کے ھالیہ الیکشن میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی:مشیر صدر آزاد کشمیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker