تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:چیف منسٹرسپورٹس فیسٹیول کےانعقادسےنوجوانوں میں تعلیم کےساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی کارجحان بڑھاہے

اوکاڑا(بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈکالج اوکاڑا کیمپس کی کرکٹ ٹیم چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کے تحت ڈسٹرکٹ لیول انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کی بنیادپر فائنل میں پہنچ گئی ۔سیمی فائنل میچ ایم سی ہائی سکول اوکاڑا بمقابلہ ڈی پی ایس اوکاڑا کھیلا گیا جس میں ایم سی ہائی سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سولہ اوورز میں131 سکورز کا ہدف دیا جبکہ ڈی پی ایس اوکاڑا کی ٹیم گیارہ اوورز اور آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف اور دو وکٹو ں سے فتح حاصل کرکے فائنل میں پہنچی ۔ڈی پی ایس کالج کی طرف سے طلحہ یونس نے 55 رنز سکور کئے اور باؤلنگ میں سمیداکرم نے چار کھلاریوں کو آؤٹ کرکے ڈی پی ایس اینڈکالج کے معروف کرکٹ کوچ ندیم شہبازنے پاک نیوز لائیو کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کے انعقادسے نوجوانوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی کا رجحان بڑھا ہے جس سے ان کی جسمانی نشونما میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ضلع میں اس وقت کرونا کے342مثبت کیس ہیں . فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker