تازہ ترینعلاقائی

اوکا ڑہ:مسلم سٹو ڈنٹس فیڈریشن نے ضلع بھر میں بلد یاتی الیکشن لڑنے کااعلان کردیا

اوکا ڑہ (محمدمظہررشید)مسلم سٹو ڈنٹس فیڈریشن نے ضلع بھر میں بلد یاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ، ضلع بھر کی تمام یو نین کو نسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں میں ایم ایس ایف کے کارکنو ں کو میدان میں اتار دیا ،یہ فیصلہ ایم ایس ایف کی ضلعی ورکنگ کمیٹی اور عہد یداران کے اجلاس میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم سٹو ڈنٹس فیڈریشن ضلع اوکا ڑہ کی ورکنگ کمیٹی اور ضلعی عہد یداران کا اجلاس ممبرورکنگ کمیٹی پنجاب سہیل احمد مغل کی رہا ئش گا ہ پر منعقد ہو ا،اجلاس کی صدارت ڈویژنل نائب صدر عتیق باجوہ نے کی، اجلا س میں ضلع اوکا ڑہ میں بلد یاتی الیکشن کے بارے میں بات ہو ئی ضلعی عہد یداران نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ بلد یاتی الیکشن میں ایم ایس ایف ضلع بھر کی تما یو نین کو نسلوں اور ٹا ؤ ن کمیٹیوں سے امیدوارمیدان میں اتارے کی تا کہ نو جوان بلد یات کی کی سطح پر اپنا کردار ادا کر سکیں ،ایم ایس ایف کے امیدوار میدان میں آنا ضلع بھر کی بااثر شخصیات کیلئے دھچکا ثابت ہوگا ،اجلاس میں ایم ایس ایف کے ضلعی صدر چوہدری عمران یونس مانی کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں عہد یدارن اور ارکان ورکنگ کمیٹی سے خطاب کر تے ہو ئے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع اوکا ڑہ کے صدر چوہدری عمران یونس مانی نے کہا کہ نو جوانون کا بلد یاتی الیکشن میں حصہ لینا بہت ضروری ہے اس لیے ایم ایس ایف اپنے کارکنو ں اور مختلف علا قوں میں سماجی سر گر میو ں میں حصہ لینے والے نو جو انو ں کو ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے میدان میں اتارے گی ،اور ضلع بھر میں ہمارے کا رکن کا میابی حاصل کر کے مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کر یں گے

یہ بھی پڑھیں  ڈھاکا ٹیسٹ : چائے کا وقفہ، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 196 رنز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker