تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا . قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ معیاری اور ملاوٹ سے پاک دودھ فروخت اور سپلائی کرنے والے کاروباری لوگوں کو ہر وہ سہولت دستیاب ہو گی جو ان لوگوں کا حق ہے لیکن غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا ضلع کی تینوں تحصیلوں میں شیر فروش ایسوسی ایشن کے نمائندے اسسٹنٹ کمشنرز اور چیکنگ کرنیو الی ٹیم کے ساتھ ہوں گے جن کی موجودگی میں دودھ کے خصوصی کٹس کے ذریعے ٹیسٹ کئے جائیں گے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور اگر دودھ ٹیسٹ میں معیاری ثابت ہوتا ہے تو کسی سطح پر بھی کوئی کاروائی نہ ہو گی ضلع میں دودھ میں کیمیکل ملانے والوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں اے ڈی سی شیخ فرید احمد ،اسسٹنٹ کمشنرز،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مہر ارشاد احمد،ایس این اے حسن فارو ق وٹو ،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈی ڈی او ایچ صاحبان ،شیر فروش ایسوسی ایشن اور دوسرے اضلاع کو دودھ سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا کہ دودھ میں وے پاؤڈر ،کوکنگ آئل اور سٹارچ ملانے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا دودھ میں فارمالین،یوریا کھاد،اور ڈٹر جنٹ استعمال کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے نہ صرف دودھ کے وہ کنٹینرز ضائع کئے ہیں جن میں کیمیکل کی آمیزش کی گئی تھی۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا کہ ضلع میں دودھ سے کریم نکالنے والی غیر رجسٹرڈ مشینوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا ۔اجلاس میں شیر فروش ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے دودھ کی سپلائی کے میکانزم مقامی سطح پر فروخت اور کمپنیوں کو دودھ کی سپلائی سے متعلق بتایا اور ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ دودھ کے کاروبار میں جو لوگ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ کی فروخت اور سپلائی میں ملوث ہیں ان کے خلاف ضرور کاروائی کی جائے ۔شیر فروش ایسوسی ایشن نے اس بات کا یقین دلایا کہ عوام کو معیاری اور دودھ کی فراہمی میں وہ ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں گے*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی ،نو ملزمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker