تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:بارہ گھنٹے سے بھی زائد سوئی گیس کی لوڈ شیدنگ

اوکاڑا(چیف رپورٹر پنجاب) اوکاڑا میں بارہ گھنٹے سے بھی زائد سوئی گیس کی لوڈ شیدنگ ، عوامی سماجی حلقوں اور گھریلو خواتین کا محکمہ سوئی گیس کی بے حسی پر تشویش کا اظہار۔اوکاڑا کے مختلف علاقوں میں ماہ دسمبر کے آغازسے صبح چھ بجے سے صبح دس بجے تک سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا مگر آج صبح سے رات نو بجے تک بھی سوئی گیس بحال نہ ہونے پر متاثرہ علاقوں میں لو گ سراپا احتجاج اور تشویش کا شکار ہوگئے۔ گھریلو خواتین کھانا پکانے سے قاصر ہوٹل مالکان کی چاندی۔ بتایا جاتا ہے کہ گیس کی فراہمی نہ ہونے پر دفاتر میں کام کرنے والے اور سکو ل جانے والے بچوں کو دوپہر کے وقت اور رات گئے تک مقامی ہوٹلوں سے مبینہ طور پر غیر معیاری اور مہنگی خوراک پر گزارا کرنا پڑا ۔ عوامی حلقے محکمہ سوئی گیس کی بے حسی پر حکا م بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بارہ گھنٹوں سے زائد سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور فی الفور سوئی گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سخت سردی میں مچھلی فروشوں،ٹکا ٹک اور ڈرائی فروٹ کی دوکانوں پر رش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker