تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں . صائمہ احد

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ کسانوں کو غیر معیاری کھاد اور جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں محکمہ زراعت کا فیلڈ عملہ روزانہ کی بنیاد پر کیمیائی کھادوں اور زرعی ادویات کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر لیں اور تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیجوائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ملاوٹ زرعی ادویات و کیمیائی کھاد کی سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری فاروق جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ،محکمہ پولیس، کھاد پیسٹی سائیڈڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کسانوں کی نمائندگی چوہدری خالد پرویز نے کی صائمہ احد نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جعلی زرعی ادویات اور غیر معیاری کھادوں کے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیروی کریں تاکہ جعلی ادویات اور کھادوں کے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے صائمہ احد نے کہا کہ محکمہ زراعت پرانی سٹور کی گئی یوریا کھاد کا کیمیائی تجزیہ کرائیں اور مارکیٹ میں جعلی بیج کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں*

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کی تحقیقات کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker