تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس کمیٹی نے 36اضلاع کے9گیمز کے کوچز منتخب کر لیے۔ میاں محمد منیر

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس کمیٹی نے 36اضلاع کے9گیمز کے کوچز منتخب کر لیے ہیں،ڈسٹرکٹ میں 9مختلف گیمز کی ہر ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پانچ ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہر سطح پر سفارش کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں خواتین کی ٹیمیں بھی مختلف گیمز میں حصہ لے سکیں گی ۔ان خیالات کا اظہار ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس کمیٹی کے ایچ آر کے چیئرمین میاں محمد منیر ایم پی اے نے صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) محمدمظہررشید چوہدری کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کر رکھا ہے جس میں اس سال سپورٹس کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے جس میں 9مختلف گیمز جن میں کرکٹ ،ہاکی ،فٹ بال ،والی بال ،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس ،کبڈی ،ریسلنگ ،اتھلیٹکس شامل ہیں کے کھلاڑی جنکی عمریں انڈر 19ہونگی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے میاں محمد منیر نے کہا کہ ان گیمز کی کوچنگ کے لیے کوچز کا انتخاب کر لیا گیا ہے جس میں میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارش کو دفن کر دیا گیا ہے اسی طرح کنسلٹنٹ کے انتخاب کے لیے بھی باقاعدہ اشتہار دے کر میرٹ پر تقرریاں کی گئی ہیں تاکہ انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی آنے والے سالوں کے لیے دستیاب ہو سکیں اوریہ کھلاڑی وطن عزیز کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف گیمز میں ملک کے لیے اعزازات بھی حاصل کر کے لائیں میاں محمد منیر نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے ڈسٹرکٹ کی سطح پرجو کمیٹی بنائی جائے گی اس میں ڈی سی ،کو چ ،کنسلٹنٹ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ،کالجز اور سکولوں میں سے کو ئی ایک نمائندہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوگااور اگر اس تحصیل یا ڈسٹرکٹ کا کوئی انٹرنیشنل کھلاڑی ہے تو وہ اسکا چیئرمین ہو گا سلیکشن کے بعد کو چز ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھاریں گے انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی فیڈریشن کے پیرالل باڈی نہیں ہے لیکن اس سلسلے کو قائم رکھنے کے لیے لیگل کور فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ آنے والی حکومتیں اس پروگرام کو جاری وساری رکھ سکیں میاں محمد منیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کے پاس سپورٹس پروگرام کے لیے 300ملین ٹوٹل تھے اس کے لیے ایک ارب تیس کروڑ روپے انڈومنٹ فنڈ کے رکھے گئے ہیں کنسلٹنٹ ایم اے فیزیکل ایجوکیشن اور کوچز کی تعلیمی قابلیت کم ازکم میٹرک رکھی گئی ہے جو کہ مختلف گیمز میں مہارت رکھتے ہیں جنکو باقاعدہ تنخواہیں اور آفس کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اگر انکے خلاف کوئی شکایت آئے گی تو انکی جگہ نئے افراد لائے جاسکیں گے ڈویژن کی سطح پر آنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کوماہانہ پانچ ہزار وظیفہ کے ساتھ ساتھ رہائش ،میڈیکل ،اور تعلیم کی سہولت بھی ایک سال تک فراہم کی جائے گی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button