تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : طیب سعید شہید پولیس لائن اوکاڑہ کے خوبصورت لان میں پولیس دربار کا اہتمام

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی)ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا کی طرف سے طیب سعید شہید پولیس لائن اوکاڑہ کے خوبصورت لان میں پولیس دربار کا اہتمام کیا گیا جس میں خوب صورت فلکسیز آویزں تھی ۔ دربارمیں ضلع بھر کے پولیس افسران واہلکاران نے شرکت کی ۔دربار میں ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے افسران وملاز مین کے مسائل سنے اور اُن کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب پولیس دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصرکے خلاف نبردآزما ہے اور گزشتہ سالوں کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن وامان کے قیام کے لیے اوکاڑہ پو لیس نے 37شہادتوں کانذرانہ پیش کیاہے خاص کر شہر میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پنجاپ پولیس فرنٹ لائن پر صف آراء ہے یہ عمل قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی پنجاپ نے سب سے پہلے پنجاپ پولیس کے شہیدکے ورثاء کی مالی معاونت کے لیے 30لاکھ سے 50لاکھ روپے مختص کی اور اب 100 فیصد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے اور 2009میں پولیس کی تنخواہیں ڈبل کرکے یہ بات واضح کر دی کہ وہ صوبے میں امن وامان کے قیام میں کس قدر دلچسپی رکھتے ہیں ۔ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس میں متعدد نئے پراجیکٹ شروع کیے گئے ہیں آئی ٹی کے مختلف پراجیکٹس ، جیو فینسنگ ، کریمنل ٹریکنگ سسٹم سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کی ورکنگ کو جدید خطوط پر گامزن کرنا، چائینیز سیکیورٹی کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام ، IC-iiiپراجیکٹ میں پہلے مرحلے میں 2500کیمروں کی تنصیب اور خا ص کر تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے پنجاب کے 714تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کی تشکیل ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس کے نہایت مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیومین ریسورس مینجمنٹ سسٹم ، کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ، بائیو میٹرک سسٹم ، ہومی سائیڈ یونٹس ،8787پبلک کمپلینٹ سسٹم اور کرائم سین یونٹ کا آغاز کیا۔ میڈیا اور پو لیس کا ایک گہرا رشتہ ہے کیونکہ دونوں کا ہی کام نقائص اور جرائم کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ہے لہذا میڈیا کو درست معلومات کی فراہمی کے لیے ڈ ی پی او آفس کے میڈیا سیکشن میں پیش ورانہ مہارت کے حامل افراد پر مشتمل جدید میڈیا سیل کی تشکیل سے عوام تک درست معلومات کی فراہمی ممکن ہوئی۔آخرمیں ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا کہ آپ کے پے سکیل اپ گریڈ کر دیے گئے ہیں کانسٹیبل کا سکیل 5سے بڑھا کر 7،ہیڈ کانسٹیبل کا سکیل 7سے بڑھا کر 9اور اے ایس آئی 9سے بڑھا کر 11کر دیا گیا ہے جس پر پورا پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا اور پولیس اہلکاروں نے کھڑے ہوکر اس اعلان کا پر جوش خیر مقدم کیا جس پر ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا کہ اب یہ آپ کی اولین ذمہ داری ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں انصاف کا گریڈ بڑھا کر اے پلس کردیں اور بے سہاروں کا سہارا بنیں شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں ہر مدد ممکن مدد دیں ۔ پنجاب پولیس دنیا کی بہترین فورس ہے جوملک وملت کی خدمت کے لیے بڑی سے بڑی قربانی کے لیے ہمہ وقت تیا رہے۔آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیراصاحب نے قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پنجاب پولیس کو ایک جوش ولولہ عطاء کیا اوکاڑہ ضلع کرائم فری ہو چکا ہے*

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کا مظفرآبادسے میرپور تک موٹروے بنانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker