تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اساتذہ ہی کی بدولت اس دنیا میں ترقی اور تہذیب کو عروج ملا . پروفیسر ظفر علی ٹیپو

اوکاڑہ( بیورورپورٹ+ ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی علم دوست پالیسیوں سے ناصرف طلبہ کا مستقبل روشن ہوا بلکہ پاکستانی معاشرے میں اساتذہ کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ پروفیسر ظفر علی ٹیپو نے اساتذہ کے عالمی ڈے (سلام ٹیچرڈے )کے حوالے سے منعقد ہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ کا معاشی طور پرمستحکم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ استاد خوشحال ہوگا تو اس کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا ا وروہ طلبہ کے بہترمستقبل کیلئے مزیدذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ مراعات دلائی جائیں ۔ا س موقع پر انھوں نے اپنے کالج کے تمام اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بہترین کاوشوں سے ان کے کالج کے طالبعلم نے بی اے امتحان میں پنجاب یونیوسٹی کے نتائج میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اساتذہ کے عالمی ڈے کے حوالے سے میں استاد کی عظمت کو سلام کہتا ہوں انھوں نے اساتذہ کو مزید محنت سے درس و تدریس کا سلسہ جاری رکھنے اور بہترین رزلٹس دکھا کر اپنے کالج ،ضلع، ڈویژن اور صوبے بھر میں نام روشن رکھنے کی تلقین کی۔ اس موقعہ پر پروفیسر نذر محمد چوہدری ، پروفیسر عبدالرشید گجر، پروفیسر ریاض خان، پروفیسر عارف سیمت دیگر اساتذہ بھی موجودتھے*

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی انتخابات کی تاخیر سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کامران ساقی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker