تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : منصوبوں کی تکمیل کے بعد ان کی تکنیکی آڈٹ بھی کروایا جائے . ندیم عباس ربیرہ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ممبر قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ نے کہا ہے کہ حکومت علاقائی ترقی، عوام کے دیرینہ مسائل کے حل اور مستقبل سے ہم آہنگ تعمیراتی پروگرام کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے جن ترقیاتی منصوبوں کی نشان دہی کی ہے ان کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے او رجن منصوبوں کی تکمیل میں کوئی مسئلہ د رپیش ہے وہ کمیٹی کے سامنے لایا جائے تاکہ اس کو متعلقہ فورم سے حل کروایا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی متعلقہ لیبارٹری سے جانچ کروائی جائے اور منصوبوں کی تکمیل کے بعد ان کی تکنیکی آڈٹ بھی کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ممبران قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج، سید عاشق حسین کرمانی، ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، چودھری جاوید علاؤ الدین، ملک علی عباس کھوکھر، چودھری افتخار حسین چھچھر، کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑا صائمہ احد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئی سیکیموں کے ٹینڈرز اور جاری مالیاتی سال میں مکمل ہونے والی سکیموں اور دیگر متعلقہ معاملات سے متعلق بریفنگ دی۔ چودھری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز سے لے کر ان کی تکمیل تک تمام مراحل کی نگرانی افسران خود کریں اور اس میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ جاری منصوبوں کو 30جون 2017ء تک مکمل کیا جائے۔ واٹر سپلائی کے منصوبوں میں بہترین کوالٹی کے پائپ اور دیگر میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل اور کام سے متعلق منتخب عوامی نمائندوں کے اٹھائے گئے اعتراضات کو دور کیا جائے۔ اجلاس میں خادم پنجاب رول روڈ پروگرا، چیف منسٹر سپیشل ڈویلپمنٹ سکیم، ایس ڈی جی پروگرام اور سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے*

یہ بھی پڑھیں  لاہور:ڈینگی کنٹرول کیلئے ٹاؤن ایمرجنسی کمیٹیوں کومتحرک کردیا گیا،باقاعدہ اجلاس منعقد کرنےکی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker