تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈکیتی اور چوری کی دس مختلف وارداتوں میں شہری لا کھوں روپے مالیت کے طلا ئی زیورات ،مو بائل فون ، نقدی اوردیگر سامان سے محروم ہو گئے

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)ڈکیتی اور چو ر ی کی دس مختلف وارداتوں میں شہر ی لا کھو ں روپے مالیت کے طلا ئی زیو را ت ، مو با ئل فو ن ، نقد ی اور دیگر سا ما ن سے محر وم ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق نو احی قصبہ 1 ون آ ر اے کا رہا ئشی حما د عبا س اپنی کا ر میں سو ار ہو کر جا ر ہا تھا کہ اچا نک راستے میں آ تشیں اسلحہ سے مسلح چا ر ڈا کو ؤ ں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے 26300 روپے نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فرار ہو گئے ۔ دوسر ی واردات میں نو احی قصبہ 15 جیڈ ی کا رہائشی علی شیر اپنی کا ر میں سو ار ہو کر جا رہا تھا کہ اچا نک راستے میں آ تشیں اسلحہ سے مسلح سو لہ ڈاکو ؤ ں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے 40 ہز ار روپے نقد ی چھین کر فر ار ہو گئے ۔ تیسر ی واردات میں نو احی قصبہ 53 تھری آ ر کے رہا ئشی ذاکر حسین اپنے اہل خا نہ کے ہمرا ہ ڈھا ر ی پر سو ئے ہوئے تھے کہ اچا نک آتشیں اسلحہ سے مسلح دس ڈا کو اند ر داخل ہو ئے اسلحہ کے زور پر تما م افر اد کو یر غما ل بنا کر گن پوائنٹ پر طلا ئی زیور ات 70 ہز ار روپے نقد ی اور 6 لا کھ 50 ہز ار روپے مالیت کے طلا ئی زیورات چھین کر لے گئے ۔ چو تھی واردات میں نو احی قصبہ حجر ہ کے رہائشی جا وید اقبا ل کے گھر سے نا معلو م چو ر تا لے توڑ کر 4تو لے طلا ئی زیورا ت اور 40 ہز ار روپے نقد ی چر ا کر لے گئے ۔ پا نچو یں واردات میں محلہ افضل کا لو نی کے رہائشی محمد اسلم کے گھر سے مظہر حسین ، اکر ام اور شو کت علی 67 ہزار روپے نقد ی اور 20 بو ر ی سیمنٹ چر ا کر لے گئے ۔ چھٹی واردات میں نو احی قصبہ 19ون آ ر کے رہائشی محمد رمضا ن کے احا طہ سے ذاکر ، مشتاق ، محمد نو از ، سا جد اور عبدالر زاق 3 لا کھ روپے مالیت کی دو بھینسیں چرا کر لے گئے ۔ ساتو یں واردات میں نو احی قصبہ 23 ون اے ایل کے رہائشی اعظم علی کے گھر سے غفا ر احمد اور محمد مشتا ق 47ہزار روپے مالیت کی 3 بکر یا ں چر ا کر لے گئے ۔ آ ٹھو یں واردات میں نو احی قصبہ 38 جیڈی میں واقع ٹیلی نا ر ٹا ور سے نو ید یو سف ، وحید یو سف اور محمد یو سف 63 ہز ار روپے مالیت کا ڈیز ل چر ا کر لے گئے ۔ نویں واردات میں نواحی قصبہ 23 فو ر ایل کے رہائشی ملک خا لد جا وید کے ٹاور سے نا معلو م چو ر 3 لا کھ 50 ہز ار روپے مالیت کا ڈیز ل چرا کر لے گئے ۔ دسویں واردات میں نہر ایل بی ڈی سی سے نا معلو م چو ر 3 لا کھ 60 ہزا ر روپے مالیت کی سر کار ی لکڑ ی چرا کر لے گئے پولیس نے مقدما ت درج کر لئے ہیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button