تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے . محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی سینئر نائب صدر محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ،پاک فوج اور عوام ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے ،وطن عزیز کی سلامتی اور بقا کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،حکمران اپنی لوٹ مار کی دولت کو بچانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کی آہیں غاصب حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ وطن عزیز حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت انتہائی نامساعد حالات سے دوچار ہے لیکن باشعور عوام حکمرانوں کی نئی چالبازیوں میں آنے والے نہیں ،لاہور،کوئٹہ، پشاور ،اور اب لعل شہباز قلندر کے مزار پر دشت گردوں کی کاروائی پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی انشااللہ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز ایجنسیوں کی کاروائیوں سے بچے کچے دہشت گرد بھی جلد جہنم واصل ہو جائیں گے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!