تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ،دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں . حسن اسد علوی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ،دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں، ڈی پی او۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی سابراہی میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکا اجلاس ہواڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ محرم الحرام اور چہلم حضر ت امام حسین ؑ کی طرح عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر ضلعی پولیس سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کیا ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا سیکیورٹی ڈیوٹی پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گاعید میلاد النبی ﷺکے جلوس کی سیکیورٹی تین حصار پر مشتمل ہوگی ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ،دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں ہم سب ایک ہیں ایک اللہ کے ماننے والے اور ایک نبیﷺ کے پیر و کا رہیںیہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حا صل کیا گیا اور ہمیشہ قائم ودائم رہے گا دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور قانون پوری طرح متحرک ہے کسی بھی شر پسند کو تخریب کاری کا موقع نہیں دیا جائے گا۔کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اوکاڑہ شہر بلاشبہ پرامن ڈسٹرکٹ ہے یہاں کی عوام نے ہمیشہ ہر تہوار پر مثبت کر دار ادا کیا ہے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker