
اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لیے پولیس اور وکلاء ایک پیچ پر ہوجائیں تو کوئی طاقت عوام کو انصاف دلانے سے روک نہیں سکتی پولیس اور وکلاءدونوں کا مقصد قانون کی حکمرانی اور عوام کو انصاف دلانا ہے قانون شکنوں کے ہاتھوں مظالم سے ستائے ہوئے عوام کا پہلارجوع پولیس اور وکلاءسے ہوتاہے دونوں طبقات عوام کوانصاف دلانے میں اپنے فرائض ادا کریں تو معاشرے کو قانون شکنوں کے مظالم سے بچایاجاسکتاہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ بار ایسویشن کے نو منتخب صدر مرزا ذوالفقار اور جنرل سیکرٹری چودھری احسان ربیرہ کھرل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا٭