تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تعلیمی ترقی بہتری کی جانب سفر کی بنیادی اکائی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی بہتری کی جانب سفر کی بنیادی اکائی ہے تعلیم ہی مشکلات اور مسائل کے حل کی کلید ہے اور ہمیں اس قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے انتھک محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر3فور ایل کے سرکاری سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے سکول کمیٹی کے ہمراہ مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور بچوں سے نصابی سرگرمیوں سے متعلق سوالات پوچھے انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا کہ و ہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کریں تاکہ کل اسی ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں*

یہ بھی پڑھیں  معیشت کی تباہ کن صورتحال اور یوٹرن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker