تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : باہمت بزرگ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں منفرد اہمیت کا حامل منصوبہ ہے . ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے کہا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں منفرد اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس میں بزرگ مرد و خواتین کی باوقار انداز میں مالی امداد کی جا رہی ہے حکومت نے بزرگ شہریوں کی مالی معاونت کا پروگرام شروع کر کے ان کی مشکلات اور مسائل کو کم کرنے کی کوشش کی ہے باہمت بزرگ پروگرام سے استفادہ کرنے والے شہریوں کے مکمل اعدادو شمار جمع کئے جائیں اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے کارڈ جاری کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے باہمت بزرگ پروگرام پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان ،تینوں تحصیلوں کے چیف افسران میونسپل کار پوریشن ،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد ،سوشل ویلفیئر آفیسر محمدعارف، سوشل ویلفیئر آفیسردیپالپور ابرار حسین ،بینکوں کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد نے بتایاکہ ضلع کی تینوں تحصیلو ں میں باہمت بزرگ پروگرام کے تحت درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں اب تک 14679 بزرگ خواتین کا ڈیٹا موصول ہو چکا ہے 984 بزرگ خواتین کو اس پروگرام کے تحت کارڈ جاری ہو چکے ہیں اور یکم فروری سے باقی ماندہ بزرگ شہریوں کو کارڈ ملنا شروع ہو جائیں گے ضلع اوکاڑہ میں تین مقامات پر سینٹرز بنائے گئے ہیں تحصیل اوکاڑہ میں میونسپل کار پوریشن ھال ،رینالہ میں جنرل بس اسٹینڈ جبکہ تحصیل دیپالپور میں میونسپل کمیٹی ہال میں سینٹرز بنائے گئے ہیں ٭

یہ بھی پڑھیں  بھارت کا امن مزاکرات سے انکار اور پاکستان کا منہ توڑ جواب۔

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker