تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :عید پر بازاروں میں خریدار کے ہوش اُڑاتی قیمتیں

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چوہدری سے خصوصی رپورٹ )عید پر بازاروں میں خریدار کے ہوش اُڑاتی قیمتوں نے ایک بار پھر متوسط طبقہ کو بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے سبزی اور دیگر خورد ونوش کی اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے گئے ہیں عید الاضحی پر سبزی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو ملا خاص طور پر پیاز ،لہسن ،ادرک ،ٹماٹر ،لیموں ،سبز مرچوں کی قیمتوں میں گزشتہ چند دن سے اضافہ ہو رہا تھا سبزی منڈی میں پیاز 70سے 80 روپے کلو ، ٹماٹر 100روپے کلو،سبز مرچ 70 روپے ،کلو ،لیموں 160 روپے ،ادرک 240روپے کلو ،لہسن 200روپے کلوفروخت ہورہا ہے جبکہ سبزی منڈی سے دورمختلف علاقوں میں ان اشیاء کی قیمتوں میں پانچ سے دس روپے کا اضافہ دیکھا جارہا ہے جب دوکانداروں سے سبزی کی فروخت ہوتی قیمتوں اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقررہ قیمتوں کی لسٹ میں تضاد کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری لسٹ کا ہم کیا کریں کیونکہ جب صبح بولی کے وقت قیمتیں زیادہ لگتی ہیں تو ہم کم قیمت پر کوئی چیز کیسے فروخت کر سکتے ہیں مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے خریداروں کا کہنا ہے کہ مصالحہ جات سابقہ ریٹ پر ہی دستیاب ہیں عید الاضحی پر قربانی کے لیے چھریاں ،ٹوکے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتے ہیں جنکی قیمتیں بھی گزشتہ سال کی نسبت بلند ہو چکی ہیں نان پروفیشنل قصائیوں نے چند دن سے اپنے لنگوٹ کس لیے ہیں اور جبکہ پروفیشنل قصائیوں نے بکرا ،گائے ،اونٹ کوبالترتیب عید کے پہلے دن ذبح کروانے کا ریٹ پانچ ہزار سے لے کر پچیس ہزار تک مقرر کر رکھا ہے جب ہم نے انجمن تاجران کچہری بازار کے تاجر رہنما مطلوب حسن چشتی سے پوچھا کہ عید قربان کا دن ہمیں کیا درس دیتا ہے تو انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان عیدالاضحی کا دن ہم سے ایثار محبت رواداری کا تقاضا کرتا ہے ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کو ختم کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے غریبوں اور متوسط طبقہ کو عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے انتظامات کرے*

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:نومنتخب ایم پی اے چودھری محسن اشرف کوکامیابی کےبعد ڈیرہ پرجشن کاسما

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker