تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے لازوال خدمات سرانجام دی ہیں ۔ حسن اسد علوی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے لازوال خدمات سرانجام دی ہیں پاکستان بھر میں بالخصوص ضلع اوکاڑہ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسران وملازمین نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے متعدد بار پاکستان کو کسی بڑے سانحہ سے بچایا ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پولیس فورس میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے ساتھ لنچ کے موقع پر کیا قبل ازیں ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ضلع بھر کے گرجا گھروں کا دورہ کیا وہاں کے مذہبی رہنماؤں اور انتظامیہ کو کرسمس کیک اورگلدستے پیش کیے جبکہ دوگرجا گھروں میں کرسمس کیک بھی کاٹا اسی دوران مسیحی برادری کے قائدین نے ڈی پی او حسن اسد علوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کرسچن برادری کو تحفظ دینے کے لیے جس طرح ضلع اوکاڑہ کی پولیس فورس متحرک ہے وہ ہمارے لیے جہاں طمانیت کا باعث ہے وہاں تحفظ کا احساس بھی دلاتی ہے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس نے باہمی مشاوروت اور تعاون سے جس طرح امن وامان برقرار رکھا وہ اپنی مثال آپ ہے یاد رہے کہ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کے گرجا گھروں کے دورہ کے موقع پر متعدد مسیحی برادری کے جوانوں وبزرگوں اور بچوں نے تصویریں بھی بنوائی*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker