تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : شہر یو ں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کو شاں ہوں ۔ چوہدری ریا ض الحق جج

اوکاڑہ (بیورورپورٹ+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) رکن قومی اسمبلی چوہدری ریا ض الحق جج نے کہا ہے کہ شہر یو ں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کو شاں ہوں ، جو عزت شہر کے لوگوں نے ہمارے خاندان کو بخشی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،بہت جلد اپنے کونسلر ز کے شنانہ بشانہ کام کرتے ہوئے شہر کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اللہ داد کالونی گلی نمبر 2 میں کونسلر عباس علی جٹ کی اپنے گروپ میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکونسلر ز مقصود گجر ایڈووکیٹ، حاجی عبد الغفور،رانا شہادت علی ،محمد شفیق کمبوہ ،اصغر مغل ، الفت مٹھو، چوہدری عدنان ریاض ، عبد الجبار کے کے ، چوہدری عرفان یاسین ، محمد امجد ،حسن رضا ،ضیاعباس شاہ ، جاوید اقبال کا کا گجر ، ملک بشیر ، چوہدری اظہر ، حاجی ادریس ودیگر موجود تھے ۔چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ عباس علی جٹ اور ان کے دوستوں کا مجھ پر اعتماداور گروپ میں شمولیت میرے لے اعزاز ہے انہو ں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی بہتری کے لیے کام کیا ، میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کچھ بڑے لوگ ترقی کے کام شہر میں کیوں نہیں ہونے دیتے میں اس وقت تک کوشش کرتا رہوں گا جب تک شہر کے مسائل حل نہیں ہوجاتے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button