تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پرانی دشمنی کی پاداش پر فصلوں کو پانی لگا کرگھر واپس آنے والے محنت کش کو مخالفین نے موت کے گھاٹ اتار دیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پرانی دشمنی کی پاداش پر فصلوں کو پانی لگا کرگھر واپس آنے والے محنت کش کو مخالفین نے خنجروں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق شیر گڑھ کے رہائشی اشرف ولد نذیر کا مقامی رہائشی سید سعد وغیرہ کے ساتھ عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا گزشتہ روز وہ فصلوں کو پانی لگا کرو اپس آ رہا تھا کہ اچانک گھات لگا کر بیٹھے ہوئے مخالفین نے اچانک خنجروں سے وار کرتے ہوئے اشرف ولد نذیر کو لہو لہان کر دیا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا شیر گڑھ پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو موقع پر حراست میں لیتے ہوئے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا جبکہ اس قتل کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button