تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: موجودہ حالات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل در آمد کیا جا رہا ہے. محمد فیصل رانا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) موجودہ حالات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل در آمد کیا جا رہا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جارہی ہیں دہشت گردی کے ناسور کا معاشرے سے مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد فیصل رانا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد فیصل رانا نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ گزشتہ چند سالوں سے وطن عزیز میں دہشت گردی کی لہر نے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں اچھا ابھرنے نہیں دیا تھا لیکن نیشنل ایکشن پلان پر سیاسی اور عسکری قوتوں کا اکھٹے ہونا وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کے لیے بہت بڑا بریک تھرو ثابت ہوا وطن عزیز میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں کے نتیجے میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں حالیہ دنوں میں پولیس نے اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں قائم نو گو ایریا کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے ایسے علاقے جہاں دن کے وقت جاتے ہوئے عوام کو خوف و ڈر محسوس ہوتا تھا وہاں اب رات کے سفر کو بھی ممکن بنا دیا گیا ہے ضلع اوکاڑہ میں پولیس نے دہشت کی علامت بنے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو انکے انجام تک پہنچانے کے لیے بہتر حکمت عملی اپنائی ہے۔منشیات فروشوں ،نا جائز اسلحہ فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں کے نتیجے میں پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک ڈاکو گرفتار کیے گئے ہیں اور مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔عوام کو تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ امن و امان کی بہتری کے لیے آخری حد تک جائیں گے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!