تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : جمہوری طریقہ سے صحافی برادری کے انتخابات نے ضلع اوکاڑہ کی صحافتی تاریخ میں خوشگوار تبدیلی پیدا کر دی ہے رائے محمد شفیع کھرل

اوکاڑہ (محمدمظہررشید سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدررائے محمد شفیع کھرل نے کہاکہ جمہوری طریقہ سے صحافی برادری کے انتخابات نے ضلع اوکاڑہ کی صحافتی تاریخ میں خوشگوار تبدیلی پیدا کر دی ہے،صحافت کو عبادت سمجھنے والوں نے چناؤ میں سلیکشن نہیں الیکشن کی بنیاد رکھ دی، وکلاء برادری کو یہ اعزاز ہر دور میں حاصل رہا ہے کہ انکے انتخابات باقاعدگی سے بیلٹ پیپر سے منعقد ہوتے رہے ہیں ، آج ضلع اوکاڑہ میں پہلی بار صحافی برادری نے انتہائی پر امن ماحول میں بیلٹ پیپر کے ذریعے اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے عہدیداران کا انتخاب کر کے اداروں میں جمہوری روایت کا خوبصورت اضافہ کردیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اوکاڑہ سٹی پریس کلب اوکاڑہ (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی،سینئر نائب صدر بار مس صائمہ رشید،جنرل سیکرٹری بار سید زاہد عباس بخاری، ضلعی صدر پی ٹی آئی اظہر محمود چوہدری ،انجمن تاجران پاکستان کے صدرشیخ شفیق ،راہنما مسلم لیگ (ن) جاوید شیر لو دھی،چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن اختر راؤاورنئے منتخب عہدیداران وممبران اوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑہ کے علاوہ سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،کاروباری رہنماؤں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ رائے محمد شفیع کھرل نے کہا کہ آج کا نوجوان صحافی کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے،قلم سے سماجی برائیوں کے خلاف جہاد کرنے والوں کی قدر دنیا بھی کرتی ہے اور آخرت بھی سنورتی ہے انہو ں نے کہاکہ میں اوکاڑہ سٹی پریس کلب(رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنھوں نے انتہائی پرامن ماحول میں بیلٹ پیپر کے ذریعے اپنے عہدیداران کا انتخاب کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!