تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : حکومت مشکل تر ین حالات میں معاشی ترقی کے لیے کو شاں ہے .مسلم لیگ ( ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) پا کستان مسلم لیگ ( ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا ہے کہ حکومت مشکل تر ین حالات میں معاشی ترقی کے لیے کو شاں ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مقصد پا کستان کے ہر شہری کو مسائل سے نکال کر اپنے پاؤ ں پر کھڑا کر نا ہے ، حلقہ میں کروڑوں روپے کے تر قیاقی کام اور حلقہ کی عوام کو درپیش مسائل کا حل ہی میر امنشور ہے ان خیالات انہو ں نے چک نمبر 45تھری آر میں مختلف تر قیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر علاقہ کی عوام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔تر قیاتی کام کر وانے پر مسیح رہنما ؤ ں جن میں سینئر صحا فی ارشد جاوید، ہدایت مسیح ، شہزاد انجم ، چوہدری ستار ، سرفراز سرویا ،رقیق گل اورماسٹر شوکت نواز نے مسیح قبرستان کی چار دیواری ، بجلی کے منصوبوں کا اعلان کر نے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ دہشت گردی نے پا کستان کو بے شمار مسائل سے دو چار کر دیا ہے اس کے خاتمہ کے لیے ہر شہر ی کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ،انہو ں نے کہا کہ حلقہ این اے 143میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈمقام کر دیا ہے میر ا مشن ہی حلقہ کی ترقی اور خوشحالی ہے جس کے لیے دن رات کو شاں ہو ں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button